شیرون اسٹون کو انڈرگارمنٹس اتارنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا

اداکارہ شیرون اسٹون کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ کو میدان میں رہنا ہے تو کھیلنا پڑے گا۔‘

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ شیرون اسٹون کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’بیسک انسٹنکٹ‘ میں انڈرگارمنٹس اتارنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بیسک انسٹنکٹ میں رومانی سین کے لیے پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

4 دہائیوں تک پھیلے طویل فلمی کیریئر رکھنے والی اداکارہ شیرون اسٹون نے اس بات کا انکشاف اپنی آنے والی کتاب دی بیوٹی ود لیونگ ٹوائس‘ میں کیا ہے۔ شیرون اسٹون فلم بیسک انسٹنکٹ‘ کے حوالے سے اپنی کتاب میں مزید تلخ حقائق بیان کیے ہیں۔

شیرون اسٹون نے اپنی کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 1992 میں بننے والی فلم بیسک انسٹنکٹ کے پروڈیوسر نے اس فلم میں کام کرنے مردوں کے ساتھ شہوت انگیر مناظر کے لیے دباؤ ڈالا تھا تاکہ فلم کیمسٹری زبردست ہو۔

شیرون اسٹون کے مطابق فلم کے بدنام زمانہ منظر کی عکس بندی کے لیے انہیں دھوکہ دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم دودھیہ روشنی میں فلم کی عکس بندی کررہے ہیں اگر آپ انڈرگارمنٹس اتار بھی دیں گی تب بھی شائقین کو کچھ دکھائی نہیں دے گا۔

ماضی کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ شیرون اسٹون نے بتایا کہ فلم کے عملے، متعدد ایجنٹس اور وکلاء کی موجودگی میں کس طرح انہوں نے پہلی بار اپنے جسم کے نجی حصوں کو دیکھا۔

شیرون اسٹون انڈرگارمنٹس دباو
Courtesy: BBC

ایمی اور گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرنے والی شیرون اسٹون نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ انہیں اپنے مدمقابل ہیرو کے ساتھ محبت کا منظر فلم بند کرانے کے لیے کہا گیا اور کہا گیا کہ اس سے فلم کی کارکردگی اچھی رہے گی۔

شیرون اسٹون کے مطابق مرد پروڈیوسر نے سمجھایا کہ مجھے اپنے شریک اداکار کے ساتھ جنسی مناظر اس طرح سے فلم بند کروانا ہے کہ شائقین کی توجہ حاصل ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیے

نور بخاری اور زویا ناصر کی انسٹا فائٹ

اداکارہ نے اپنی آنے والی کتاب میں کچھ مزید واقعات کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم کے بعد بہت سارے پروڈیوسرز نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ پروڈیوسرز مجھے کہا کرتے تھے کہ اگر آپ کو بہت آگے جانا ہے تو وہ سب کچھ کرنا ہوگا جس کی طلب شائقین کرتے ہیں۔

شیرون اسٹون کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ جب میں سپر اسٹار تھی تو زمانہ کیسا تھا؟ یہ ایسے ہی ہے کہ اگر آپ کو میدان میں رہنا ہے تو کھیلنا پڑے گا۔

اسی طرح ہالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ سینڈرا بلوک نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ 2018 میں انہیں فلم کے سیٹ پر زبردستی ناپسندیدہ فعل کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

Courtesy: Variety

اداکارہ سینڈرا بلوک کا کہنا تھا کہ فلم کی ایک مضبوط شخصیت کی جانب سے مجھ کو زبردستی اس کام پر مجبور کیا گیا تھا جس کے بعد میں نے کہا کہ مجھ فلم سے الگ کردیا جائے۔

متعلقہ تحاریر