ثروت گیلانی کے لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید

اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ 'سیٹرڈے نائٹ وائیبز!'

پچھلے چند مہینوں سے پاکستانی اداکاروں کو ان کے لباس پر مداحوں  سے تنقید کا سامنا کرنا پڑھا ہے پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لباس پر تنقید شروع کردی ہے۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے ہفتہ کے روز انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘سیٹرڈے نائٹ وائیبز!’ اس تصویر میں اداکارہ ثروت گیلانی  نیلے رنگ کی فراک پہنے ہوئے ہیں اور گھٹنوں سے نیچے اُن کی ٹانگیں نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Churail Sarwat (@sarwatg)

اس تصویر پر اداکارہ ثروت گیلانی کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اُنہیں مختلف القابات سے نوازا بھی گیا تھا۔ اِس واقعے کے چند گھنٹے گزرنے کے بعد اداکارہ نے دوسرے دن یعنی اتوار کو اسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘سنڈے وائیبزان فل کلوتھس’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Churail Sarwat (@sarwatg)

اس تصویر پر بھی مداحوں نے اداکارہ ثروت گیلانی کا مذاق بنایا ہے۔

ثروت گیلانی واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے لباس پر مداحوں نے تنقید کی ہو۔ اداکارہ مینال خان، فریال محمود، زویا ناصر، سائرا یوسف، اور دیگر پاکستانی اداکارائیں بھی لباس کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایمن خان کی ماورہ حسین پر تنقید

حال ہی میں اداکارہ ثروت گیلانی نے کراچی میں ہونے والے دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) میں شرکت کی تھی۔ فیشن ویک میں اداکارہ کے گلے میں لاکٹ موجود تھا لاکٹ کے ڈیزائن کی وجہ سے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Churail Sarwat (@sarwatg)

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے فنی سفر کا آعاز 2005 میں ڈرامے ‘دل کی مدہم بولیاں’ سے کیا تھا۔ جبکہ اداکارہ نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ سے کیا تھا۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے 2014 میں پاکستانی اداکار فہد مرزا سے شادی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر