لیکمی فیشن ویک 2021 کی جھلکیاں

طویل انتظار کے بعد بالآخر 6 روزہ لیکمی فیشن ویک (ایل ایف ڈبلیو) کا افتتاح ہوگیا ہے جس کے نت نئے ڈیزائنز کے کپڑوں نے دیکھنے والوں کو متوجہ کیا ہے۔

لیکمی فیشن ویک کا انعقاد لیکمی اینڈ رائز ورلڈ وائڈ اور فیشن ڈیزائن کونسل آف انڈیا نے کیا تھا جس میں پورے ملک سے فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی۔

ایل ایف ڈبلیو پہلے روز ڈیزائنر انامیکا کھنہ نے اپنے تازہ ترین کلکشن کی نمائش کی جسے ٹائم لیس دا ورلڈ کا نام دیا گیا تھا۔

ایل ایف ڈبلیو انڈیا کا سب سے معتبر فیشن شو بن چکا ہے جو سال میں 2 مرتبہ منعقد کرایا جاتا ہے۔ موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش سال کے ابتدائی ماہ میں کی جاتی ہے جبکہ موسم گرما کے پہناوے اگست کے مہینے میں نمائش کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔

نت نئے ڈیزاینز کے لیے نیوز 360 کی یہ ویڈیو دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

اسرائیل میں زخمی کچھوؤں کو بچانے اور ساحل کی صفائی کی کوشش

متعلقہ تحاریر