ثناء فخر ٹرولز کے خلاف سائبر کرائم پہنچ گئیں
اداکارہ کی ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مذاق بنایا تھا۔
پاکستانی اداکارہ ثناء فخر کی ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین نے نازیبا تبصرے کیے تھے جس کے خلاف وہ سائبر کرائم پہنچ گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ثناء فخر ایک سیلون میں داخل ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک حوصلہ افزا کیپشن بھی لکھا ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد انسٹاگرام صارفین نے ادکارہ ثناء فخر کا مذاق بنایا ہے۔ ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے انسٹاگرام صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے نامناسب لباس پہنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
روایتی سوچ کی مخالف ثناء فخر خطوط لکھنےکی شوقین
ثناء فخر نے ناقدین کو جواب میں ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ منہ چڑا رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ وہ اب دوسروں کی انا اور ذہنی سکون کے لیے اپنا دل نہیں توڑیں گی۔
View this post on Instagram
ایک اور پوسٹ میں ثناء فخر نے بتایا کہ انہوں نے نفرت انگیز تبصروں کے اسکرین شاٹس اپنے دوست کو بھیج دیے ہیں جو محکمہ سائبر کرائم سے وابستہ ہیں۔ ساتھ ہی اُن لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو ان کی ویڈیو پر برے تبصرے کر رہے تھے۔
View this post on Instagram
کچھ انسٹاگرام فالوورز نے ادکارہ کی تعریف بھی کی ہے جس میں پاکستانی ماڈل نادیہ حسین بھی شامل ہیں۔