جم اور ورزش ملائکہ اروڑا کی زندگی کا اہم حصہ

ملائکہ اروڑا کرونا میں بھی مبتلا ہوچکی ہیں جس کے بعد اداکارہ کو فٹنس کو برقرار رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنی فٹنس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ ملائکہ اروڑا جم اور ورزش کو اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتی ہیں اور اکثر اوقات سوشل میڈیا پر کسرت کی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کرتی ہیں۔

اداکارہ ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر ورزش کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ فٹبال پر توازن برقرار رکھ کر کھڑی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

یہ بھی پڑھیے

’منی بدنام ہوئی‘ برطانوی اسکول نصاب میں شامل

اس سے قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس کا راز بھی بتایا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں روزانہ جم اور ورزش کرتی ہوں۔ میں تہواروں کے موقع پر مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں لیکن اس کے بعد اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے کافی محنت کرتی ہوں۔

ملائکہ اروڑا کرونا کی وباء کا بھی شکار ہوچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ ملائکہ اروڑا 2 ہفتے بعد کرونا کی وباء کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ انہوں نے صحتیاب ہونے کے بعد انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں کرونا کی وباء کو شکست دینے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں کرونا کی وباء میں مبتلا تھی تب مجھے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد میں نے آن لائن کلاس لی اور پھر میرے لیے چیزیں کافی آسان ہوگئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر