صبا قمر کا میوزک ویڈیو پر کیپشن کیا عظیم خان کے لیے پیغام ہے؟
چنگاریاں کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ کے موقعے پر آج ان کی نئی میوزک ویڈیو ریلیز کی جائے گی۔ صبا قمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چنگاریاں کا ٹیزر شیئر کیا جسے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
صبا قمر کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کے علاوہ صبا قمر مختلف میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکی ہیں۔ عظیم خان کے ساتھ شادی کے ڈراپ سین کے بعد صبا قمر کی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں آج ان کی سالگرہ کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔ اس حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے گانے کی ویڈیو کا ٹیزر پوسٹ کیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
صبا قمر نے عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ ترک کر دیا
چند سکینڈ پر محیط چنگاریاں کے ویڈیو کلپ میں صبا قمر ہنسنے مسکرانے کے بعد آنسو بہاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی ہمت و بہادری کا تقاضا کرتی ہے۔ صبا قمر نے مذید کہا کہ چنگاریاں ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ چند سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان کے اس بیان سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ یہ پیغام شاید عظیم خان کے لیے ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں پاکستانی میوزک کمپوزر مصطفیٰ زاہد کو گانا تیار کرنے اور اداکار عماد عرفانی کو میوزک ویڈیو میں ان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات 12 بجے صبا قمر نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ صبا قمر نے کچھ روز پہلے سوشل میڈیا انفلوئینسر عظیم خان سے شادی کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں ان کے کردار سے متعلق خبریں سامنے آئیں جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عظیم خان سے شادی کا فیصلہ ترک کردیا ہے۔