آمنہ الیاس کے قول و فعل میں تضاد
اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو سماجی مسائل کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس کرونا کی وباء کو شکست دینے کے بعد نمکو کے اشتہار میں نظر آرہی ہیں اور سماجی مسائل سے متعلق اپنے ہی قول و فعل کے برعکس دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر نمکو کے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ساس اور بہو کو دکھایا گیا ہے۔ آمنہ الیاس اس اشتہار میں ساس اور بہو دونوں کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ بہو ساس سے نمکو مانگتی ہیں جس پر بہو اور ساس کی تکرار ہوجاتی ہے۔ ساس نمکو لے کر جارہی ہوتی ہیں تو ان کا پاؤ پھنسل جاتا ہے اور بہو ساس کو بچانے کی بجائے نمکو کو پکڑتی ہیں۔
اس اشتہار کو مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی کافی پسند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس سماجی مسائل پر متحرک
چند روز قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دیکھا گیا کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے اپنی ڈرائیونگ کی مہارت کا دعویٰ کررہی تھیں اور کچھ دیر بعد ان کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔
اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ کون کہتا ہے لڑکیوں کو گاڑی نہیں چلانے آتی؟
View this post on Instagram
اداکارہ آمنہ الیاس کرونا کی وباء کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔ قرنطینہ کے دوران اداکارہ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کر کے کرونا کی وباء کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتی تھیں۔
اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو سماجی مسائل کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ ادکارہ نے ٹریفک قوانین توڑنے اور ٹریفک پولیس سے بُرا برتاؤ کرنے والوں پر بھی بات کی ہے جبکہ وہ بچوں کے سامنے الفاظ کے چناؤ پر بھی بات کر چکی ہیں۔ لیکن سماجی مسائل پر بات کرنے والی اداکارہ اشتہار میں اس کے برعکس نظر آرہی ہیں۔









