عمران خان کے بیان پر پاکستانی شوبز انڈسٹری تقسیم

وزیر اعظم کے مطابق حکومت نے ریپ کے بارے میں قوانین بنائے ہیں۔ ایسے جرائم کے بڑھنے کی ایک وجہ فحاشی کا پھیلاؤ ہے۔ ۔‘

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بے پردگی اور فحاشی پر دیے گئے بیان کی مخالفت اور دفاع میں پاکستانی شوبز انڈسٹری تقسیم ہو گئی ہے اور ہر مختلف فنکار مختلف قسم کی آراء دے رہے ہیں۔ کسی ستارے نے عمران خان کے حق میں بات کی تو کوئی اس بیان کی مخالفت میں سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کرنے والے پروگرام میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’حکومت نے ریپ کے بارے میں قوانین بنائے ہیں۔ ایسے جرائم بڑھنے کی ایک وجہ فحاشی کا پھیلنا ہے۔‘

عمران خان نے مذ ید کہا تھا کہ ’سب کو اس کے خلاف لڑنا ہوگا۔ دین کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دین میں کیوں پردے کی تاکید کی گئی ہے؟‘

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے بیان پر قران کریم کی آیت کا حوالہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس کے قول و فعل میں تضاد

سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد عمران خان پر کافی تنقید بھی کی گئی ہے۔ جس کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی تقسیم ہوگئی ہے۔ کچھ ستارے عمران خان کے حق میں بولنے لگے تو کچھ اس بیان کے خلاف نظر آئے۔

گانے کے ہدایتکار روہل حیات اور اداکار حمزہ علی عباسی نے عمران خان کے بیان سے اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے مشہور اداکاروں نے عمران خان کے بیان پر تنقید کی ہے۔ ان ستاروں میں ثمینہ احمد، عدنان صدیقی، زینب قیوم، ربعیہ چوہدری، صائمہ محسن، عثمان خالد، انوشے اشرف اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

انوشے اشرف

متعلقہ تحاریر