معاشی تنگی کا شکار فنکاروں کے لیے رائلٹی کا اقدام

علی ظفر، میکال ذولفقار اور کبریٰ خان سمیت متعدد فنکاروں نے پی ٹی آئی سینیٹر کا شکریہ ادا کیا۔

فنکاروں کو رائلٹی دیئے جانے کے حوالے سے اقدامات کی یقین دہانی پر شوبز شخصیات نے حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر علی ظفر سمیت متعدد فنکاروں نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان کے ٹوئٹ کو شیئر کیا۔

فنکاروں کے ڈراموں کو دوبارہ نشر کیے جانے پر انہیں رائلٹی ادا کرنے سے متعلق بحث کا آغاز اداکارہ نائلہ جعفری کے ویڈیو پیغام سے ہوا۔ 3 اپریل کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اداکارہ نے حکومت سے رائلٹی دیئے جانے سے متعلق اپیل کی تھی۔ جس پر شوبز انڈسٹری کے بیشتر اداکاروں نے ان کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیے

نائلہ جعفری کی حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست

گذشتہ روز پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ رائلٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے جلد ایک جامع بل لائے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

پی ٹی آئی سینیٹر کے اس ٹوئٹ کو شوبز شخصیات کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سینیٹر فیصل جاوید کے اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں فیصل جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mikaal Zulfiqar (@mikaalzulfiqar)

اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پی ٹی آئی سینیٹر کا ٹوئٹر پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں داد دی۔

اداکار سمیع خان نے ٹوئٹر پر فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے رائلٹی سے متعلق اقدامات کرنے پر سراہا۔

متعلقہ تحاریر