کیا ہانیہ عامر امریکی گلوکار کے عشق میں مبتلا ہیں؟

چارلی کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ نے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر امریکی گلوکار چارلی پوتھ کے عشق میں گرفتار ہوگئی ہیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار کی پوسٹ پر اداکارہ نے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سر سنگیت سے بھی لگاؤ رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سریلے گلوکاروں کو بھی بے حد پسند کرتی ہیں۔ گذشتہ روز 29 سالہ امریکی گلوکار چارلی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح اٹھ کر ایک پرندے کی چہچہاہٹ سنتے ہیں جو کہ بالکل 1965 میں ریلیز کیے گئے گانے tainted love کے میوزک جیسی ہے۔ انسٹاگرام پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد فلوورز رکھنے والے گلوکار نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی غیر شادی شدہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Charlie Puth (@charlieputh)

یہ بھی پڑھیے

ہانیہ عامر نے خواتین کو کھیلوں میں کمزور کیوں ظاہر کیا؟

چارلی کی ویڈیو پوسٹ پر سب سے پہلے ہانیہ عامر نے کمنٹ میں اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ چارلی نے تو اب تک اداکارہ کے کمنٹ کا جواب نہیں دیا ہے لیکن ایک مداح نے ہانیہ کے کمنٹ پر لکھا کہ انہیں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے لیے برا لگ رہا ہے۔

ہانیہ امریکی گلوکار

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہانیہ عامر ایک عرصے تک مختلف ایونٹس میں عاصم اظہر کے ہمراہ دکھائی دیں۔ جس کے بعد ایک دن اچانک اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ دونوں صرف دوست ہیں۔

واضح رہے کہ چارلی کی ویڈیو پوسٹ کو 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ 3 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد نے اسے پسند کیا ہے جبکہ پوسٹ پر دنیا بھر سے امریکی گلوکار کے مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر