کیا ناصر خان جان فلم میں نظر آنے والے ہیں؟

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ڈرامے میں کام کیا ہے اور میں اب ایک فلم میں بھی نظر آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر مختلف مزاحیہ ویڈیوز بنائی ہیں جس کی وجہ سے لوگ مجھے جاننے لگے ہیں۔ مجھے سالگرہ کی ویڈیوز سے شہرت ملی ہے اور میں زیادہ تر سالگرہ کی ویڈیوز بناتا ہوں۔

یہ بھی دیکھیے

شاہ رخ خان اور امریش پوری کی نقل کرنا پسند ہے، شفاعت علی

ناصر خان جان نے کہا کہ ان دنوں میں کرونا کی وباء سے متعلق ویڈیوز بنا رہا ہوں۔ یہ ویڈیوز ان افراد کے لیے ہوتی ہیں جو اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے مزید کیا بتایا؟ آپ بھی دیکھیے

متعلقہ تحاریر