ماہرہ خان کا اپنے میک اپ آرٹسٹ کو خراج تحسین

اداکارہ کا کہنا ہے کہ عدنان ان کے لیے میک اپ آرٹسٹ سے بڑھ کے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے میک اپ آرٹسٹ کو خراج تحسین پیش کردیا۔ اداکارہ نے نہایت خوبصورت الفاظ میں مداحوں کو عدنان کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق بتایا۔

ماہرہ خان مداحوں کو اکثر و بیشتر اپنی نجی زندگی سے متعلق آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ اس مرتبہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ عدنان سے اپنے تعلق کے بارے میں پوسٹ شیئر کردی۔

ماہرہ خان کے مطابق ان کی خوبصورتی کو نکھارنے کے پیچھے میک اپ آرٹسٹس کا کمال ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لوگ اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم بالخصوص میک اپ آرٹسٹس کے ساتھ ڈھیروں تصاویر کیوں شیئر کرتی ہیں؟ جس پر انہوں نے سوچا کہ وہ عدنان کے بارے میں مداحوں کو تفصیل کے ساتھ بتائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان کی تل والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ نے کہا کہ عدنان ان کے لیے میک اپ آرٹسٹ سے بڑھ کے ہیں۔ وہ انہیں اپنا بھائی اور قریبی دوست سمجھتی ہیں جبکہ وہ ان کے رازدار بھی ہیں۔ ماہرہ نے بتایا کہ عدنان سے ان کی ملاقات کیئریر کی شروعات میں ہوئی تھی جب وہ ایک میوزک پروگرام کی میزبان تھیں۔

ماہرہ نے مذید بتایا کہ وہ جب بھی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جاتی ہیں عدنان ان کے ہمراہ ہوتے ہیں۔ خوشی ہو یا غم وہ ان کے بہترین دوست کے طور پر ہمیشہ ساتھ نبھاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرہ نے پوسٹ کے آخر میں عدنان کو اپنے خاندان کا حصہ قرار دیا۔

ماہرہ خان نے اس پوسٹ کے ذریعے ان تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے جن کا اداکارہ کی کامیابی میں ایک بڑا حصہ ہے۔

متعلقہ تحاریر