رمضان المبارک پر مہوش حیات اور عائشہ عمر کے پیغامات

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ مبارک مہینہ خود کو ایک بہتر انسان بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اور عائشہ عمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رمضان المبارک سے متعلق پیغامات شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز پر شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں لیکن اداکارہ مہوش حیات اور عائشہ عمر نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر قابل ذکر پیغامات پوسٹ کیے۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی مداحوں سے سحر و افطار میں کھانے پینے سے متعلق مشورے بھی مانگ لیے۔ اداکارہ نے مداحوں سے پوچھا کہ انہیں سحری میں آلو کا پراٹھا کھانا چاہیے یا چیز آملیٹ؟ افطار میں سموسوں کے ساتھ پودینے کی چٹنی لینی چاہیے یا مرچ کی چٹنی ؟ جبکہ مہوش حیات کا تیسرا اور اہم سوال لسی اور روح افزاح کے درمیان چناؤ سے متعلق تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان کا اپنے میک اپ آرٹسٹ کو خراج تحسین

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں مختلف مشورے دیئے۔

دوسری جانب عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک مہینہ خود کو ایک بہتر انسان بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ نے دعائیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ خدا کرئے یہ بابرکت مہینہ ہمارے جسم ، ذہن اور روح سے منفی خیالات، جذبات و احساسات کو دور کرئے اور ہمیں مادیت پرستی سے پاک کرئے۔

متعلقہ تحاریر