پیونی پھولوں کی طرز پر ملبوسات کی نمائش
وسطی چین کے صوبہ ہینان کے شہر لویانگ میں پیونی پھولوں کی طرز پر تیار قدیم چینی ملبوسات کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ کپڑوں کا انداز دریافت شدہ 30 قدیم مٹی کے مجسموں کے مطالعہ پر مبنی ہے۔
اس میں تانگ، سونگ اور دیگر سلطنتوں کی قدیم چینی مصوری کے مناظر کو ملا کر چینی روایتی ملبوسات کی ثقافت کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
لویانگ میں منعقدہ یہ نمائش اس سال کے پیونی پھولوں کے ثقافتی تہوار کا ایک حصہ ہے۔
چین میں "پھولوں کے بادشاہ” کے نام سے مشہور، پیونی پورے ملک میں بڑے پیمانے پر لگایا گیا ہے اور اس کی تاریخ 4000 سال سے زیادہ قدیم ہے۔
اس موضوع پر نیوز 360 کی یہ ڈجیٹل ویڈیو دیکھیے
یہ بھی دیکھیے









