حبا بخاری کو چھٹی جماعت میں شادی کی پیشکش

اگر کوئی شخص اپنےگھر والوں کے ساتھ سچا اور وفادار ہے تو وہ بدلے میں اپنی بیوی کے ساتھ بھی وفادار ہوگا۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ حبا بخاری نے ایک شو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جب وہ چھٹی جماعت کی طالبہ تھیں اس وقت ان کے لیے پہلا رشتہ آیا تھا اور شادی کے لیے اس قدر رشتے آئے ہیں کہ اب انہیں ان کی عادت ہوچکی ہے۔

اداکارہ حبا بخاری اپنے ڈراموں میں ایک عمدہ عورت کی بہترین تصویر کشی کرتی ہیں۔ اداکارہ نے شو میں اپنی زندگی کے ساتھی میں ہونے والی خصوصیات پر بھی بات کی ہے۔

حبا بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچھا ہے۔ یہ اللہ کے کام ہیں اور یہ سب اس کے ہی حکم سے ہی ہوتا ہے۔ اللہ نے اس کا بھی وقت مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جاذب نظر رہنا ایک مکمل طرز زندگی ہے، ثنا فخر

اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا ساتھی بھی ان ہی کی طرح ہو۔ اسے اپنی حدود کا پتہ ہونا چاہئے۔ وفادار شخص ہو۔ میری والدہ کا کہنا ہے کہ ’اگر کوئی شخص اپنےگھر والوں کے ساتھ سچا اور وفادار ہے تو وہ بدلے میں اپنی بیوی کے ساتھ بھی وفادار ہوگا۔‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے اداکارہ ایک ریسیپشنسٹ کی جاب کیا کرتی تھیں۔ جہاں سے انہیں ماڈلنگ کی آفر ہوئی اور اس طرح حبا بخاری نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

حبا بخاری نے شو میں بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے گھر والوں کو بہت مشکل سے منانا پڑا۔ ’میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں اسکرین پر کم نظر آؤں  لیکن میری نانی کا کہنا تھا کہ اسکرین پر اتنا کم نظر کیوں آتی ہو؟ جس کے بعد نانی نے ہی میری والدہ کو منایا۔‘

حبا بخاری نے ادکاری  کا آغاز ڈرامہ سیریل  ‘تیری میری جوڑی’ سے 2015 میں کیا تھا۔ اداکارہ نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان ڈراموں میں رمز عشق، سلسلے، دیوانگی سمیت دیگر ڈرامہ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر