آمنہ الیاس سے سیکھیں پروڈیوسر سے معاوضہ کیسے بڑھوانا ہے

آمنہ الیاس کو سوشل میڈیا پر مداحوں سمیت پاکستان کی مشہور شخصیات سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آمنہ الیاس اور فلم پروڈیوسر کے درمیان مزاحیہ بحث دیکھی جاسکتی ہے۔ 

اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گاڑی چلا رہی ہیں اور ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسر سے فون پر بحث بھی کر رہی ہیں۔ اداکارہ فلم میں کام کرنے کے لیے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس کے رمضان کی مناسبت سے سماجی پیغامات

اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے والا ہوتا ہے جس پر وہ راہگیر کے ساتھ لڑ پڑتی ہیں اور اس کے بعد پروڈیوسر 15 لاکھ میں رضامندی ظاہر کردیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اس ویڈیو کو مداحوں سمیت پاکستان کی مشہور شخصیات سے خوب پذیرائی ملی ہے۔ اب تک اس ویڈیو پر ہزاروں لائکس اور تبصرے آچکے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے میکپ آٹسٹ ارشد خان کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی تھی جسے مداحوں نے کافی پسندہ کیا تھا۔ اس ویڈیو میں اداکارہ نے خود کو نادان ظاہر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

ویڈیو میں اداکارہ مچھروں کو مارنے کے لیے کمرے میں اسپرے کرتی ہیں اور ان کے دوست کمرے میں سگریٹ نوشی کے لیے لائٹر جلارہے ہوتے ہیں۔ اداکارہ اپنے دوست کی جانب اسپرے کرتی ہیں جس سے وہ آگ کی زد میں آجاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر