نوین وقار بن بلائی مہمان بن گئیں
اداکارہ کے مطابق وہ 2 سے 3 مرتبہ ان شادیوں میں جاچکی ہیں جہاں وہ مدعو ہی نہیں تھیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ نوین وقار نے بیگانی شادیوں میں جاکر کھانا کھانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مارننگ شو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ دلچسپ واقعے کو بیان کررہی ہیں۔
ہمارے ملک میں عام طور پر شادیاں بڑی دھوم دھام سے کی جاتی ہیں۔ تقریب میں کھانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ رشتہ داروں کے جم غفیر میں کئی ایسے مہمان بھی آجاتے ہیں جوکہ بن بلائے ہوتے ہیں۔ یہ بن بلائے مہمان عام طور پر وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں شادیوں کا لذیذ کھانا اپنی طرف کھینچ لاتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ لوگ غلطی سے بھی کسی شادی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اداکارہ نوین وقار کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
اداکارہ نے مارننگ شو میں اپنی زندگی کے دلچسپ قصے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ نوین وقار نے بتایا کہ وہ ایک نہیں بلکہ 2 سے 3 مرتبہ ان شادیوں میں جاچکی ہیں جہاں وہ مدعو ہی نہیں تھیں۔ نوین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مارننگ شو کا کلپ بھی شیئر کیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس سے سیکھیں پروڈیوسر سے معاوضہ کیسے بڑھوانا ہے
اداکارہ کے مطابق وہ کارڈ پر شادی کی تاریخ دیکھنے میں غلطی کر بیٹھیں اور غلط شادی میں پہنچ گئیں۔ نہ صرف یہ بلکہ وہاں کھانا بھی کھایا اور لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ بعدازاں جب ان کے دوستوں نے شادی پر نا آنے کا شکوہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو کسی غلط تاریخ پر غلط شادی میں پہنچ گئی تھیں۔
ہمارے یہاں اکثر لوگ غلطی سے یہ کام کرجاتے ہیں لیکن اس سچ کو دنیا کے سامنے لانے کی ہمت کوئی نہیں کرپاتا تاہم اداکارہ نے مارننگ شو میں بیٹھ کر اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔