پاکستانی فنکاروں کا انڈیا سے یکجہتی کا اظہار
پاکستانی سیاستدان،صحافی، اداکار، اور کرکٹرز سوشل میڈیا پر انڈیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

انڈیا میں کرونا وبا کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے سیاستدان، فنکار اور عوام سوشل میڈیا پر انڈیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ‘پاکستان اسٹینڈز ودھ انڈیا’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
انڈیا کرونا وبا کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ 19 کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسپتالوں میں بستروں اور آکسیجن کی شدید قلت ہے۔
اس ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سیاستدان اور عوام تمام گلے شکوے بھلا کر انسانیت کی خاطر انڈین شہریوں کے لیے دعاگو ہیں۔ ہمارے ملک کے فنکار اکثر یہ کہتے ہیں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے، انہوں نے بھی پڑوسی ملک کے بدترین حالات کے پیش نظر اپنے قول کو سچ ثابت کردیا ہے۔
پاکستان کے مختلف سیاستدان، صحافی، اداکار، گلوکار اور کرکٹرز سوشل میڈیا پر انڈیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر PakistanstandswithIndia# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے
کرونا کے معاملے میں پاکستان کو انڈیا سے سبق سیکھنا چاہیے
اداکار و گلوکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پوسٹ میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے انڈیا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
All our prayers with Indian people in these difficult times. May Allah make it easier for India and the entire world . Know that we are praying for you !
Heart warming to see #PakistanstandswithIndia as the top trend in Pakistan.
Humanity should and did win.— Farhan Saeed (@farhan_saeed) April 23, 2021
صحافی اسد علی طور نے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ وبا کے مشکل ترین دور میں پڑوسی ملک کے لیے دعاگو ہیں۔
In this difficult time #PakistanstandswithIndia, stay strong neighbour this shall pass. Prayers 🤲
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) April 23, 2021
اس ٹاپ ٹرینڈ کو انڈین اداکارہ کنگنا رناوت نے سراہتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
Heartwarming to see top trend from Pakistan #PakistanstandswithIndia #भारत_का_वीर_पुत्र_मोदी provided the country with vaccine nice to see them appreciate his kindness and reciprocate with love, we too acknowledge their empathy in these testing times #भारत_का_वीर_पुत्र_मोदी
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) April 24, 2021
سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے وی لاگ میں دنیا بھر کے لوگوں سے انڈیا کی مدد کرنے کی درخواست کی۔
India is really struggling with Covid-19. Global support needed. Health care system is crashing. Its a Pandemic, we are all in it together. Must become each other’s support.
Full video: https://t.co/XmNp5oTBQ2#IndiaNeedsOxygen #COVID19 pic.twitter.com/vX1FCSlQjs— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 23, 2021
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں انڈیا کے لیے دعائیہ کلمات تحریر کیے۔
In these difficult times our prayers are with people of #India may God be kind and may these difficult times gets over soon. #coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 24, 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں انڈیا کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
We express our support to the people of India in the wake of the current wave of #COVID19 infections, that has hit our region hard. On behalf of the people of Pakistan, I extend our heartfelt sympathies to the affected families in #India.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 24, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پوسٹ میں انڈیا کی مثال دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا۔
اپنے پڑوس کے حالات سے کچھ سیکھیں. آج بھارت میں ایک دن میں کرونا کے تین لاکھ پینتالیس ہزار کیس اور 2621 اموات ہوئی. خدانخواستہ یہ صورت حال پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو. احتیاط کریں. اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے لئے pic.twitter.com/uaOpSL6u1G
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 23, 2021









