عامر لیاقت کے خلاف سازش یا کچھ اور؟

ہانیہ خان نے معروف میزبان سے تعلقات کا دعویٰ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ رمضان ٹرانسمیشن کی پس پردہ وائرل ویڈیو بھی معروف میزبان کو خبروں میں واپس لے آئی ہے۔ صارفین شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ یہ سب عامر لیاقت کے خلاف کوئی سازش ہے یا وہ خود اس میں ملوث ہیں۔

عامر لیاقت پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی آف کیمرہ تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ویڈیوز میں کبھی تو وہ غیر شائستہ ذبان استعمال کررہے ہوتے ہیں تو کبھی کچھ زیادہ ہی میٹھی بولی بول رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح معروف میزبان کے بارے میں عجیب و غریب افواہیں بھی سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عامر لیاقت کی تیسری شادی کی افواہ زیر گردش ہے۔ خاتون ہانیہ خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں عامر لیاقت سے تعلقات کا دعویٰ کیا ہے اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی حیران کن انکشافات کرتی ہے

Posted by Shaista lodhi Royal World on Sunday, 25 April 2021

یہ بھی پڑھیے

15 سال کی عمر میں پہلی کتاب لکھی، ڈاکٹر عامر لیاقت

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور ہانیہ خان کے واٹس ایپ پیغامات بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔

ادھر عامر لیاقت نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تیسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

دوسری جانب اینکر پرسن کی ایک نئی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ پر جھومتے گاتے نظر آرہے ہیں۔

مداحوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک ہی ہفتے کے دوران عامر لیاقت کے بارے میں 2 متنازع خبریں سامنے آنا کہیں کوئی سازش تو نہیں؟ جبکہ چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شادی کی افواہ اور ویڈیو کے پیچھے عامر لیاقت کا ہاتھ ہوسکتا ہے کیونکہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر راتوں رات خبروں میں جگہ بنالی ہے۔

متعلقہ تحاریر