بشریٰ اقبال کی عامر لیاقت کی تیسری شادی پر تنقید

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ اپنی شادی سے متعلق عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جبکہ سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان پر تنقید کی ہے۔

عامر لیاقت نے 2018 میں طوبیٰ عامر سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا جس کے 2 سال بعد ہی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال سے طلاق ہوگئی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے انہیں طوبیٰ عامر کی وجہ سے چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کے خلاف سازش یا کچھ اور؟

عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں تیسری شادی کے دعووں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میری صرف ایک شادی ہے طوبیٰ عامر کے ساتھ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ ​​اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان پر تنقید کی ہے۔

بشریٰ اقبال کے ٹوئٹ کے بعد اُن کے مداحوں نے بھی عامر لیاقت پر تنقید کی ہے۔

متعلقہ تحاریر