عامر لیاقت بہترین انٹرٹینر ہیں یا فہد مصطفیٰ؟
سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کے مداحوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔

پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت میزبان فہد مصطفیٰ سے موازنہ کرنے پر برہم ہوگئے۔ رمضان ٹرانسمیشن میں نام نہ لیتے ہوئے دل کا غبار نکال دیا۔ پچھلے دنوں نیوز 360 نے سوشل میڈیا پر رمضان میں بہترین انٹرٹینر کا پول کرایا تھا جس میں عامر لیاقت اور فہد مصطفیٰ مدمقابل تھے۔
عامر لیاقت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک خودپسند شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے حالیہ بیان نے یہ ثابت بھی کردیا ہے۔ معروف میزبان کی رمضان ٹرانسمیشن میں اداکار سمیع خان اور زرنش خان کو مدعو کیا گیا۔ مہمانوں سے ایوارڈ شوز میں ناانصافی کے حوالے سے بات شروع ہوئی تو معروف میزبان اپنے دل کے پھپھولے لے کر بیٹھ گئے۔
عامر لیاقت نے فہد مصطفیٰ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک مرتبہ میزبان کی کیٹگری میں ایوارڈ کے لیے ان کے نام سمیت 3 نام موجود تھے اور جسے ایوارڈ دیا گیا اس نے کبھی میزبانی ہی نہیں کی ہے کیونکہ اصل میزبانی کے لیے الفاظ کا ذخیرہ ہونا چاہیے۔ الفاظ کا چناؤ اور مہمان کے بارے میں پہلے سے معلومات بہت ضروری ہیں۔ عامر لیاقت نے دونوں اداکاروں کے سامنے نام نہ لیے بغیر فہد مصطفیٰ کی نقل بھی کی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کے خلاف سازش یا کچھ اور؟
اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ فہد مصطفیٰ کو بھی عوام کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں اکثر سراہا بھی جاتا ہے۔
Im glad you feel that way ♥️ https://t.co/2QGRkXCDxX
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 2, 2021
شائقین کی دونوں میزبانوں کے حوالے سے پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوز 360 نے 21 اپریل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پول کرایا تھا جس میں رمضان ٹرانسمیشن میں بہترین انٹرٹینر کے لیے عامر لیاقت اور فہد مصطفیٰ کے نام دیئے گئے تھے۔
#News360 #AmirLiaquat #fahadmustafa #RamzanTransmission #JeetoPakistan pic.twitter.com/gtrpm0wuaU
— News 360 (@officialnews360) April 21, 2021
عامر لیاقت نے واضح طور پر پول کا نام تو نہیں لیا لیکن بظاہر ان کا اشارہ نیوز360 کے پول کی جانب تھا۔









