والدہ اور کزن کے بعد میرا کی بھی دوسری شادی
عورت کی دوسری شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن بشریٰ انصاری کی رشتہ دار خواتین نے اِس روایت کو توڑا ہے۔

مشہور پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کی صاحبزادی میرا انصاری نے امریکا میں دوسری شادی کرلی ہے۔ شادی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی ہے۔
میرا انصاری نے سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے میرا نے قرآن کریم کی سورۃ الم نشرح” کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا۔ اُس کا ترجہ ہے کہ "بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے”۔
View this post on Instagram
چند تصاویر میں میرا انصاری اپنے بچوں کے ساتھ بھی نظر آئیں۔
میرا انصاری کے پہلے شوہر سے2 بچے ہیں لیکن شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے نیویارک میں رہائش اختیار کرلی تھی۔
نامہ نگار عمیرعلوی نے کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی تقریباً 30 سال قبل ڈرامہ پروڈیوسر اور ہدایتکاراقبال انصاری سے ہوئی تھی لیکن اختلافات کے باعث دونوں نے اپنے راستے جدا کرلیے۔
اسی طرح بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی تھی۔ اسد صدیقی معروف اداکار عدنان صدیقی کے بھتیجے ہیں اور ان کی بھی زارا سے دوسری شادی ہے۔
ہمارے معاشرے میں جہاں طلاق کو ایک بدنما داغ سمجھا جاتا ہے، اس خاندان کی خواتین نے ان تمام عورتوں کے لیے مثال قائم کی ہے جو مسائل کے باوجود دوسری شادی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتیں۔