عامر لیاقت کی تیسری شادی کا ڈرامہ کب تک چلے گا؟

ہانیہ خان مزید ویڈیوز وائرل کرکے اینکر پرسن کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری شادی کی افواہیں دم توڑنے کی نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ خاتون ہانیہ خان مزید ویڈیوز وائرل کرکے اینکر پرسن کی اہلیہ ہونے کا مسلسل دعویٰ کررہی ہیں۔

عامر لیاقت پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ لیکن ان دنوں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ ہانیہ متعدد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز میں یہ دعویٰ کرتے دکھائی دے رہی ہیں کہ عامر لیاقت نے انہیں دھوکا دیا ہے۔

ہانیہ خان نے ایکسپریس نیوز کے دفتر کے باہر پہنچ کر بھی ایک ویڈیو بنائی اور عملے سے عامر لیاقت کو باہر بلانے کا مطالبہ کیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو نازیبا زبان استعمال کی۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کے خلاف سازش یا کچھ اور؟

دوسری جانب عامر لیاقت نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں طارق پرویز نامی شخص ہانیہ خان کے والد ہونے کا دعویٰ کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ان کی بیٹی عامر لیاقت سے نکاح کا جھوٹا الزام لگارہی ہے جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

طارق پرویز کا مزید کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ہانیہ خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ طارق پرویز کے مطابق عامر لیاقت رمضان سے پہلے گھر آئے تھے اور ان کی مدد کی تھی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے، اس سے زیادہ اور کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

اینکر پرسن کی شیئر کردہ ایک اور ویڈیو میں طارق پرویز عامر لیاقت کے گلے لگ کر رہ رہے ہیں اور معافی بھی مانگ رہے ہیں۔

یہاں یہ بات ہم ہے کہ عامر لیاقت پہلے بھی انسٹاگرام پر تیسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کرچکے ہیں۔

اس پورے قصے میں کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن عامر لیاقت کی تیسری شادی کا ڈرامہ اب کچھ زیادہ ہی طول پکڑ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر