کووڈ اور لاک ڈاؤن نے فیشن کی صنعت کو بدل دیا، نعمان عارفین
نعمان عارفین کا نام فیشن کی صنعت میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ گذشتہ 18 سال سے اپنی برانڈ ’نوشے میاں‘ کو کامیابی سے چلا رہے ہیں جس کی وجہ شہرت وہاں کی عروسی شیروانیاں اور دیگر مردانہ ملبوسات ہیں۔
سال 2019 میں برطانوی شہزادے ولیم نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران ایک عشائیے میں جب ’نوشے میاں‘ کی تیار کی ہوئی شیروانی پہنی تو نعمان کی صلاحیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا۔
نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں نعمان عارفین نے عید کے فیشن ٹرینڈز اور کووڈ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے فیشن کی صنعت پر پڑنے والے اثرات کے متعلق گفتگو کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے