عید پر سلون بند ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہوتا ہے، ہیما رضا

کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تقریبا ہر صنعت کو متاثر کیا ہے۔ ان میں سے ایک صنعت تزئین و آرائش یعنی ’بیوٹی انڈسٹری‘ بھی ہے۔ گذشتہ برس کووڈ کی وجہ سے ملک بھر کے بیوٹی سلونز کئی ماہ بند رہنے کے بعد جب دوبارہ  کھلے تو وہاں لوگوں کا وہ رش نہیں تھا جو پہلے دیکھا جاتا تھا۔

ان تمام مسائل کو جاننے کے لیے نیوز 360 نے کراچی کے مشہور بیوٹی سلون ’مررز بائے تزین‘ کی مالک ہیما رضا سے بات چیت کی جس میں انہوں نے عید کے موقع پر سلون بند ہونے اور کرونا کی وبا کی وجہ سے ان کے کاربار کو مجموعی طور پر پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

 ہیما رضا کا کہنا ہے کہ عید کے موقع جب بیوٹی پارلرز میں خواتین کا سب سے زیادہ رش ہوتا ہے حکومت کی جانب سی انہیں بند کرنےکا حکم آگیا ہے۔ یہ سب کس طرح اثر انداز ہورہا ہے۔

 نیوز 360 کو دیے جانے والے انٹرویو میں انہوں نے مزید کیا کہا دیکھیے  یہ انٹرویو۔

یہ بھی دیکھیے

کووڈ اور لاک ڈاؤن نے فیشن کی صنعت کو بدل دیا، نعمان عارفین

متعلقہ تحاریر