صنم جنگ اور جگن کاظم کے برانڈز متعارف

دونوں اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنے برانڈز کی تشہیر کی۔

پاکستان کی معروف اداکاراؤں صنم جنگ اور جگن کاظم نے اپنے برانڈز متعارف کرادیئے ہیں۔ صنم جنگ نے پرفیومز جبکہ جگن کاظم نے اپنے بیوٹی برانڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

صنم جنگ نے اداکاری کے میدان سے نکل کر کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے نام سے پرفیوم کا برانڈ متعارف کرادیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم جنگ نے بتایا کہ انہیں خوشبو سے ہمیشہ لگاؤ رہا ہے اور پروفیومز کا برانڈ لانچ کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

یہ بھی پڑھیے

عید پر سلون بند ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہوتا ہے، ہیما رضا

ابتدائی طور پر صنم جنگ نے 3 پرفیومز لانچ کیے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے پرفیومز خریدنے کی درخواست بھی کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

دوسری جانب اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بھی اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا ہے۔ جگن نے اپنی بیٹی نوربانو کے نام سے برانڈ ’نور‘ لانچ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

سوشل میڈیا پر برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد اور بالوں کی نشونما کے لیے لانچ کیے جانے والی پروڈکس کی تیاری میں خالص قدرتی اجزاء استعمال کیے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

واضح رہے اس سے پہلے اداکارہ عائشہ عمر بھی اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کراچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر