عروہ حسین پر کرونا سے صحتیابی پر بھی تنقید
مداحوں نے کرونا کے حوالے سے پوسٹ پر نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کردیئے۔

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو کرونا سے صحتیابی کے بارے میں بتایا تو وہ ذاتیات پر اتر آئے اور گلوکار فرحان سعید سے طلاق کے بارے میں تبصرے شروع کردیئے۔
انہوں نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نہایت کمزور دکھائی دیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ کرونا کو شکست دے چکی ہیں اور جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کی انڈیا میں کام کرنے کی خواہش پر ٹکا سا جواب
اس پوسٹ پر چند مداحوں کے علاوہ صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے اور فرحان سعید کی شادی ختم ہونے سے متعلق تبصرے کرنا شروع کردیئے۔
After got dirvorxe you bedame more charming
— احسن یونس 𝓐𝓱𝓼𝓪𝓷 𝓨𝓸𝓾𝓷𝓪𝓼 (@Ahssan_Younas) May 20, 2021
کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں فنکار کسی بھی ایونٹ میں ساتھ دکھائی نہیں دیتے اس لیے یہ واضح ہے کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ عروہ اور فرحان عید پر بھی ایک ساتھ دکھائی نہیں دیئے تھے۔ کسی نے کہا کہ ان دنوں عروہ کی ہر تصویر ان کی والدہ کے گھر کی ہوتی ہے جس کا مطلب یہی ہے کہ وہ فرحان سعید کا گھر چھوڑ چکی ہیں۔
چند ٹوئٹر صارفین نے تو کرونا سے متعلق اس پوسٹ پر بھی عروہ کے کپڑوں پر تبصرے کیے۔
Dopatta Kahan ha bibi tumhara
— raja rizwan (@rajarizwan9) May 20, 2021
عروہ حسین نے اب تک سوشل میڈیا صارفین کی کسی بات کا کوئی جواب نہ دیتے ہوئے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔









