منشا پاشا نے گانا گاکر مداحوں کے دل جیت لیے
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے گانے کی ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

منشا پاشا اداکارہ اور سماجی کارکن تو تھیں ہی لیکن اب ان کی گلوکاری کی صلاحیت بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہونے پر منشا پاشا نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گانا گایا ہے۔ سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔
منشا پاشا کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے سمیت متعدد بڑے پروجیکٹس نے ان کے کیئرئر کو چار چاند لگائے۔ اداکاری سے پہلے منشا سماجی کارکن تھیں اور انہوں نے معاشرے کی فلاح کے لیے بھی بہت کام کیا۔
اب منشا پاشا کا ایک اور خفیہ ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے، اور وہ ہے گلوکاری۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو کے چرچے ہیں جس میں وہ اپنی سریلی آواز کا جادو جگارہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
منشا پاشا اور جبران ناصر کی منفرد شادی
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منشا پاشا کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ تک جاپہچنی ہے۔ منشا پاشا کے ویڈیو میں گانا گانے کا مقصد مداحوں کا شکریہ ادا کرنا تھا۔
منشا پاشا کی اس ویڈیو کو مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ چند صارفین کا خیال ہے کہ منشا کے فالوورز بڑھنے کی اصل وجہ معروف سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی ہے۔
واضح رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی شادی پچھلے ماہ نہایت سادگی سے انجام پائی تھی۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں۔