نوشین شاہ نے عمر سعید کو ہم جنس پرست قرار دے دیا

عمر سعید کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی شادی نہیں ہوپاتی وہ عزت بچانے کے لیے یہی بات کرتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ اور فیشن ڈیزائنر عمر سعید کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ اداکارہ کی غیر مناسب پوسٹ پر ڈیزائنر نے کمنٹ کیا تو جواب میں ان پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کردیا۔

نوشین شاہ نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹیٹس شیئر کیا جس میں پاکستان کو گالی دیتے ہوئے لکھا کہ یہاں اگر آپ شادی شدہ نہیں ہیں تو آپ کی والدہ روز یہ بات یاد دلاتی ہیں۔ نہیں کرنی شادی معاف کردیں، جان چھوڑیں۔

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا نے گانا گاکر مداحوں کے دل جیت لیے

نوشین شاہ کی اس پوسٹ پر عمر سعید نے کمنٹ کیا کہ جب کوشش کے باوجود لوگوں کی شادی نہیں ہوپاتی تو پھر عزت بچانے کے لیے یہی کہنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے عمر سعید کو جواب دیتے ہوئے ان پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کردیا۔ یہ بھی لکھا کہ آپ تو شادی کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ اگلی مرتبہ سوچ سمجھ کر بات کیجیے گا۔

نوشین شاہ اور عمر سعید دونوں اپنی فیلڈ کی نامور شخصیات ہیں لیکن انسٹاگرام پر دونوں کے درمیان ہونے والی یہ گفتگو نہایت غیر مناسب ہے۔ نوشین شاہ عمر سعید کو تو سوچ سمجھ کر بات کرنے کی تلقین کررہی ہیں مگر خود انہوں نے اپنے ہی ملک کے لیے نازیبا لفظ استعمال کرنے سے پہلے سوچ سمجھ سے کام نہیں لیا۔

متعلقہ تحاریر