منی ہائسٹ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری

پانچویں سیزن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے پانچویں سیزن کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ منی ہائسٹ کے نئے سلسلے کا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا۔

مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔ دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی نیٹ فلکس کی کرائم سیریز منی ہائسٹ کا آخری سیزن آنے والا ہے۔ پانچویں سیزن کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ 3 ستمبر جبکہ دوسرا حصہ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ نیٹ فلیکس کی جانب سے منی ہائسٹ کا دھماکے دار ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس پر مواد کی ڈبنگ صوتی فنکاروں کی مانگ میں اضافہ

منی ہائسٹ میں اس مرتبہ گینگ کے تمام اراکین پہلے سے زیادہ غصے اور قوت سے لوٹے ہیں۔ سیریز کا پلاٹ پروفیسر کے گرد گھومتا ہے جو اربوں یوروز کی پرنٹنگ کی واردات کو روکنے کا ارادہ کرتا ہے۔ اس کام کے لیے ایسے 8 افراد کو چنا جاتا ہے جن کی زندگی میں کھونے کے لیے کچھ باقی نہیں ہوتا ہے۔

ہسپانوی سیریز کے پروڈیوسر ایلکس پینا کا کہنا ہے کہ جب وبا کے دوران منی ہائسٹ کا پانچواں سیزن لکھنا شروع کیا گیا تو محسوس ہوا کہ اسے تبدیل کرنا پڑے گا۔ ایلکس پینا  کے مطابق وہ اس آخری سیزن کو زیادہ سے زیادہ سنسنی خیز بنانا چاہتے تھے۔

واضح رہے یوٹیوب پر سیریز کے ٹریلر کو ایک روز میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھ لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر