مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ نے بالی ووڈ میں شادی کیوں نہیں کی؟
مادھوری ڈکشٹ نے 1999 میں ڈاکٹر شریام نین کے ساتھ اور جوہی چاولہ نے 1995 میں انڈیا کے صنعتکار جے مہتا سے شادی کی تھی۔

بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ نے انڈین ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں بتا دیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری سے باہر شادی کیوں کی ہے۔
اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شریام نین کے ساتھ 1999 میں شادی کی تھی جبکہ جوہی چاولہ نے 1995 میں انڈیا کے صنعتکار جے مہتا سے شادی کی تھی۔
مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ 2014 میں انڈین ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ایک ساتھ بطور مہمان آئی تھیں۔ شو کے میزبان کرن جوہر نے مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ سے ایک ہی سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے بالی ووڈ کے کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ان میں سے کسی سے شادی کیوں نہیں کی؟
یہ بھی پڑھیے
دانش عائزہ خان کے لیے خوش قسمتی کی علامت؟
مادھوری ڈکشٹ نے جواب دیا کہ ’شاہ رخ خان کے ساتھ بہت کام کیا ہے جبکہ سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ بھی فلمیں کیں ہیں۔ لیکن میں شادی کے حوالے سے انہیں پسند نہیں کرتی تھی۔ میرے شوہر میرے ہیرو ہیں۔‘
جبکہ اسی سوال کے جواب میں جوہی چاولہ نے کہا کہ انہیں جے مہتا کے دیے ہوئے تحائف نے کافی متاثر کیا تھا۔ اگر ان کے شوہر بھی اداکار ہوتے اور ان کی طرح بناؤ سنگھار میں مصروف رہتے تو ممکن ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہ پاتیں۔