منشا پاشا، ژالے سرحدی اور ندا یاسر ناقدین کے ریڈار پر
سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کو راکھی ساونت سے تشبیہ دی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا، ژالے سرحدی اور میزبان ندا یاسر کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ژالے سرحدی نے صارف کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا۔
پاکستانی فنکاروں کو ان دنوں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑجاتا ہے۔ یہاں کسی اداکار نے تصویر ڈالی نہیں کہ کمنٹ میں اس کے خلاف باتیں کرنا شروع کردی جاتی ہیں۔ کبھی کسی کے کردار پر تہمت لگائی جاتی ہے تو کبھی کسی کی شخصیت کو موضوع بحث بنالیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ اداکارہ منشا پاشا، ژالے سرحدی اور میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا صارفین کے ریڈار پر آگئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنی ایک سادہ تصویر شیئر کی جس پر کمنٹ میں صارفین نے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔
ویسے باجی ایک بات بتاۓ اب کس چیز کی کمی محسوس ہورہی ہے کہ ایسے پوز والے تصویر پوسٹ کررہی ہوں ؟ اگر اتنا شوق تھا تو اپنے جوکر کو بھی ساتھ بیٹھا دیتے تاکہ کچھ پردہ ہوجاتا اور دونوں کو برابر کی گالی پڑتی 😂😎
— Fari (@Fa_ali00) May 31, 2021
یہ بھی پڑھیے
دانش عائزہ خان کے لیے خوش قسمتی کی علامت؟
ادھر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اداکارہ ژالے سرحدی سے ایک صارف نے کہا کہ آپ کے پیر مردوں کی طرح بہت بڑے ہیں۔ جس پر اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ جی بالکل اور میرے ہاتھ اس سے بھی بڑے ہیں جو کہ تھپڑ مارنا بھی جانتے ہیں اور بہت زور سے مکے بھی مار لیتے ہیں۔
View this post on Instagram
معروف میزبان ندا یاسر ان دنوں اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کسی نے انہیں انڈین ڈانسر راکھی ساونت سے تشبیہ دی تو کسی نے کمنٹ میں ان کے چہرے اور انداز پر بےجا تنقید کی۔
View this post on Instagram
پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا صارفین فنکاروں کی زندگیوں میں حد سے زیادہ دخل اندازی کرنے لگے ہیں۔ ایک طرف کچھ لوگ فنکاروں کا طرز زندگی اپنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں تو دوسری جانب چند صارفین کے کمنٹس سے حسد اور جلن کی بو آتی ہے جو کہ کسی طور بھی درست نہیں ہے۔









