کیا چپکے چپکے کا سیکوئل آرہا ہے؟

عائزہ خان جلد ہی ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ کی شوٹنگ شروع کریں گی۔

رواں برس ماہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے ’چپکے چپکے‘ نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے اور اس ڈرامے کے کرداروں نے مداحواں کے دلوں میں اپنی ایک خاص جگہ بنالی ہے۔ چپکے چپکے کے مداحوں کو لگ رہا ہے کہ ڈرامے کا سیکوئل آرہا ہے۔

انسٹاگرام پر عائزہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مِینو جلد ہی ہم ٹی وی پر نظر آ ئے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ بھی پڑھیے

دانش عائزہ خان کے لیے خوش قسمتی کی علامت؟

اس پوسٹ پر مداحوں نے عائزہ خان سے سوال کیا ہے کہ کیا چپکے چپکے کا سیکوئل آرہا ہے؟

چپکے چپکے کے اداکار عثمان خلد بٹ نے اس حولے سے کہا ہے کہ فی الحال چپکے چپکے کا سیکوئل نہیں آرہا ہے۔ اگر ڈرامے کا سیکوئل لکھا گیا اور چینل کانٹینٹ ہیڈز نے ڈرامے کی منظوری دی تو ہم آپ سب کو بتا دیں گے۔

عثمان خلد بٹ

اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں مِینو کے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اسی لائیو سیشن میں عائزہ خان نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل لاپتہ کی شوٹنگ شروع کریں گی۔ عائزہ خان نے لاپتہ ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ناموں کا بھی خلاصہ کیا ہے جن میں سارہ خان، علی رحمٰن خان، گوہر رشید اور اسما عباس سمیت دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر