صبا قمر نئے ڈرامہ سیریل کے لیے پرجوش
اداکارہ ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ’تمہارے حسن کے نام‘ پر کام کررہی ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر جلد ٹی وی اسکرینز پر نظر آئیں گی۔ ان دنوں صبا قمر اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اس حوالے سے پوسٹس شیئر کی ہیں۔
صبا قمر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ جس ڈرامے میں بھی کام کرتی ہیں اس میں اپنی بہترین اداکاری سے چار چاند لگا دیتی ہیں۔ اپنے پروجیکٹس کے انتخاب میں محتاط رہنے والی صبا قمر نے بالآخر اپنا نیا ڈرامہ چن لیا ہے اور اب وہ جلد ٹی وی اسکرینز پر دکھائی دیں گی۔
View this post on Instagram
صبا قمر معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے ڈرامے ’تمہارے حسن کے نام‘ میں کاسٹ کرلی گئیں ہیں۔ اداکارہ ان دنوں ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر چند پوسٹس اور اسٹوریز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ٹی وی ڈرامہ شوٹنگ کے دوران حقیقی ڈرامہ رونما
’تمہارے حسن کے نام‘ کے ہدایتکار ثاقب خان ہیں۔ ڈرامے کی کہانی و منظرنامہ عمیرہ احمد نے لکھا ہے جبکہ تحریر سارہ قیوم کی ہے۔ ڈرامے میں صبا قمر کے مدمقابل عمران عباس ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر 2 سال بعد ٹیلی وژن اسکرینز پر نظر آئیں گی۔ اس سے پہلے اداکارہ نے 2019 میں ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔









