پاکستانی گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے
2018 میں فرہاد ہمایوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں برین ٹیومر ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے ہیں۔
میوزک بینڈ اوورلوڈ کے بانی اور گلوکار فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر میوزک بینڈ کے فیس بک پیج پر دی گئی ہے۔
اوورلوڈ کے فیس بک پیج پر کی گئی پوسٹ میں فرہاد ہمایوں کے انتقال کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن 2018 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں برین ٹیومر تھا۔
فرہاد ہمایوں پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے نامور شو ’کوک اسٹوڈیو‘ میں ڈرمر بھی رہے ہیں۔ ان کے والد شہزاد ہمایوں معروف کمنٹیٹر اور والدہ نوید شہزاد معروف اداکارہ و ہدایتکارہ ہیں۔
فرہاد ہمایوں کے انتقال کی اطلاع کے بعد ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا بھی ان کے غم میں نظر آرہا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے فرہاد ہمایوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکار کے انتقال سے متعلق سن کر لرز اٹھا۔ قسمت کے ظالمانہ ہاتھوں میں ایک اور باصلاحیت زندگی چلی گئی۔
Shook to know about the passing away of #FarhadHumayun. A young, talented life snatched by the cruel hands of fate way too soon. Life is so fragile…May Allah grant him higher place in Jannah . Ameen 🙏🏽 pic.twitter.com/evWrlgC4ys
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 8, 2021
گلوکارہ میشا شفیع بھی فرہاد ہمایوں کے انتقال پر افسردہ ہوگئیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ موسیقی میں ان کا کیریئر اوورلوڈ کے ساتھ شروع ہوا تھا۔
RIP Fadi
Thinking only of the good times we shared.My career in music began with Overload.
We were at loggerheads at times but made some undeniably good music on the way. This is just one of those brilliant songs. Sharing this in your memory.— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) June 8, 2021
معروف گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وہ ایک باصلاحیت کمپوزر تھے۔
Very sad news tonight. Dear Friend & Innovative percussionist , talented composer of #OVERLOAD Farhad Humayun. https://t.co/U6ibVRhLxS beloved son of Naveed & Shahzad Humayun. Inna lilla hai wainna alaihay rajeoon
— salman ahmad (@sufisal) June 8, 2021
اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی گلوکار کے انتقال پر افسردگی کا اظہار کیا۔
Today I choose to celebrate your life even more than I ever have in the past. You are and always will be the only one of your kind. Gone too soon my dear friend. Rest in power till we meet again. #FarhadHumayun إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ pic.twitter.com/NzDbiXKzeS
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) June 8, 2021
جبکہ معروف اداکار اعجاز اسلم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
Sad news … May Allah grant you the highest place in Jannah #farhadhumayun #RIP #GoneTooSoon pic.twitter.com/ta2ju9fUvG
— aijaz aslam (@aijazz7) June 8, 2021









