کنگنا رناوت کے انگریزی کمنٹ پر صارفین الجھن کا شکار
اداکارہ کے 10 لائنز پر مبنی ایک جملے کے معنی کوئی سمجھ نہ پایا۔

مداحوں کو بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کی شادی نے شاید اتنا نہیں چونکایا جتنا ان کی تصویر پر کنگنا رناوت کے تبصرے نے حیران کردیا۔
انڈین اداکارہ یامی گوتم 4 جون کو ہدایتکار ادتیہ ادھر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن پر متعدد صارفین نے کمنٹ کیے اور انہیں مبارکباد دی۔ اداکارہ کے مدمقابل بالی ووڈ فلم ’وکی ڈونر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آیوشمان کھرانہ نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود یامی گوتم کی تصویر پر آیوشمان کھرانہ نے تعریف کرتے ہوئے سادگی سے متعلق تبصرہ کیا۔
کچھ ہی دیر بعد آیوشمان کھرانہ کے کمنٹ کے نیچے اداکارہ کنگنا رناوت نے کمنٹ کردیا۔ انگریزی زبان میں لکھے گئے کمنٹ پر صارفین الجھن کا شکار ہوگئے۔ یامی گوتم کی شادی کے حوالے سے کنگنا رناوت کے 10 لائنز پر مبنی ایک جملے کے معنی کوئی سمجھ نہ پایا۔ جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ٹرولنگ شروع کردی۔
All Ayushman Khurana did was commented on one of the Wedding Pic of Yami Gautam and then Kangana Ranaut happened pic.twitter.com/hgbrFz2OlC
— Joy (@Joydas) June 7, 2021
یہ بھی پڑھیے
مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ نے بالی ووڈ میں شادی کیوں نہیں کی؟
ایک صارف نے لکھا کہ ایسا گمان ہوتا ہے کہ کنگنا رناوت کے بھتیجے نے انگریزی لغت کھول کر چند الفاظ پر ہاتھ رکھ دیا ہو اور اداکارہ نے وہی تمام الفاط بنا سوچے سمجھے یہاں ایک ساتھ جوڑ دیئے ہوں۔
Looks like her Nephew pointed at some words in the dictionary, she just randomly stuck them together
— Manish (@manishakimball) June 7, 2021
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کنگنا رناوت کی بات کو سمجھنے کے لیے انہیں مزید کافی پینی پڑے گی۔
I think I’ve almost deciphered it but I’m gonna need more coffee…or something.
— Rosanne Judith (@themightyblight) June 7, 2021
واضح رہے کہ یامی گوتم نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں فلم ’وکی ڈونر‘ سے کیا تھا۔ اداکارہ بدلا پور، ایکشن جیکسن، سرکار تھری اور بالا سمیت متعدد فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔









