عامر لیاقت حسین ایکسپریس ٹی وی سے فارغ
اینکر پرسن نے ایکسپریس ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ان فالو کردیا ہے۔

پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت حسین نے ایکسپریس ٹی وی کو الوادع کہہ دیا ہے۔ گزشتہ روز اینکر پرسن نے ایکسپریس ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ان فالو بھی کردیا ہے۔
عامر لیاقت حسین پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے ایک ایسے شخص ہیں جو خبروں میں رہنے کا فن جانتے ہیں۔ کبھی اینکر پرسن کی تیسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں تو کبھی ان کا ناگن ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس سال ایکسپریس ٹی وی پر رمضان نشریات کی میزبانی کرنے والے عامر لیاقت حسین نے چینل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
گزشتہ روز سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر عامر لیاقت حسین کو چینل سے فارغ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔ کہا جارہا تھا کہ ایکسپریس ٹی وی کی انتظامیہ نے انہیں خود چینل سے نکال دیا ہے تاہم اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
رمضان ٹرانسمیشن میں کون بازی لے گیا؟جیتو پاکستان یا جیوے پاکستان؟
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ کو خوب مقبولیت ملی تھی۔ چند پروگرامز کے ویڈیو کلپس پر تو متعدد میمز بھی بنائی گئیں تھیں۔ عامر لیاقت حسین نے شو کے سیٹ پر معروف ایتھلیٹ نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی تو گر پڑے تھے۔
View this post on Instagram
عامر لیاقت حسین کا رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ پر ناگن ڈانس بھی سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہوا لیکن شو پر بلائے جانے والے چند مہمان عامر لیاقت حسین کے رویے سے نالاں بھی ہوئے تھے۔
یہ آرٹ کی انتہائی بھونڈی توعین ھے۔ مُجھے عامر لیاقت سے یہ توقوع نہیں تھی، وہ نقلی عالم یا نقلی سیاستدان تو بڑی کامیابی سے بنتے رھے ھیں لیکن انڈین فلم ناگن کے میوزک پر ان کا تن بدن یا من کچھ اور ھی کرتا نظر آرھا ھے۔ عمران خان کو ایسے ھی ساتھی زیب دیتے ھیں https://t.co/3mLBMOuLU5
— Jamal Shah (@SydJamalShah) April 20, 2021
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عامر لیاقت حسین کو بدتمیزی اور نامناسب تبصروں کے باعث چینل سے فارغ کیا گیا ہے۔
یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ عامر لیاقت حسین اب ایکسپریس ٹی وی سے وابستہ نہیں رہے ہیں مگر انہوں نے نوکری خود چھوڑی ہے یا انہیں نکالا گیا ہے، اس پر ابھی سوالیہ نشان موجود ہے۔









