منال خان کی شادی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع

منگنی کے بعد ہونے والی پارٹی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

پاکستانی اداکارہ منال خان کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ 3 مرتبہ احسن محسن کے نام کی انگوٹھی پہننے والی اداکارہ کی منگنی کے بعد ہونے والی پارٹی کی غیر مناسب ویڈیو پر مداح ناراض ہوگئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جڑواں بہنیں ایمن اور منال کے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے ہیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان کی منگنی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں ہیں۔ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر بہن کی منگنی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس پرمسرت موقع پر مرحوم والد کی کمی کو محسوس کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

یہ بھی پڑھیے

نور بخاری کی منال خان اور احسن محسن کی تصویر پر تنقید

منال خان احسن محسن کے نام کی انگوٹھی 3 مرتبہ پہن چکی ہیں۔ پہلی مرتبہ 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ ان کی احسن محسن سے منگنی ہوگئی ہے۔ منال خان نے انگوٹھی پہنے تصویر بھی شیئر کی تھی۔

دوسری مرتبہ 18 مئی کو گھر والوں کے ساتھ منگنی کی ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی تھی جسے بات پکی کا نام دیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

جبکہ تیسری مرتبہ 11 جون کو منگنی کی شاندار تقریب سجائی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

منال خان اور احسن محسن کی منگنی کے اگلے روز ہی ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز کی مختلف شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ پارٹی کی ایک نامناسب ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایمن خان کی منیب بٹ سے شادی کی 15 سے زائد تقریبات منعقد کی گئیں تھیں۔ منال خان کی منگنی کے 4 فنکشنز ہوچکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ منال خان اپنی بہن کا ریکارڈ توڑ پائیں گی یا نہیں؟

متعلقہ تحاریر