تیمور خان کی ماں ’سیتا‘ نہیں بن سکتی

کرینہ کپور کو فلم میں سیتا کے کردار کی پیشکش پر انڈیا کے عوم نے بائیکاٹ کرینہ کپور کا ٹرینڈ شروع کردیا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کو ایک فلم میں مرکزی کردار ’سیتا‘ کی پیشکش ہوئی ہے جس پر انڈیا کے عوام نے سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈین ہدایتکار الوکک ڈیسائی نے اپنی آنے والی فلم میں مرکزی کردار سیتا کی پیشکش کرینہ کپور کو کی ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر بائیکاٹ کرینہ کپور کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنا رناوت کے انگریزی کمنٹ پر صارفین الجھن کا شکار

سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندو دیوی کے کردار میں کسی ہندو اداکارہ کو ہی دیکھنا چاہیں گے۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ اس کردار کے لیے کرینہ کپور کے بجائے کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے۔

چند ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کے شوہر اداکار سیف علی خان اور ان کے بیٹے تیمور خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کی اہلیہ اور تیمور خان کی ماں سیتا کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔

ٹوئٹر صارفین نے کرینہ کپور کو مذہب کی بنیاد پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ وہ مسلمان ہوچکی ہیں اور وہ ہندو مذہب اور ہندو دیویوں کا احترام بھی نہیں کرتیں۔ اس لیے انہیں سیتا کا کردار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل خبریں آئی تھیں کہ کرینہ کپور نے ہدایتکار الوکک ڈیسائی کی فلم میں سیتاکے کردار کے لیے 12 کروڑ بھارتی روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ فلم میں کرینہ کپور کوسیتا کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے یا نہیں اور یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فلم کی شوٹنگ کب تک شروع ہوگی اور اس کی دیگر کاسٹ میں کون سے اداکار شامل ہیں؟

اداکارہ کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012 کو مسلمان اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر