شہناز شیخ اور مرینہ خان 35 سال بعد ایک ساتھ

دونوں اداکارائیں پی ٹی وی ہوم کے ٹاک شو میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارائیں شہناز شیخ اور مرینہ خان 35 سال بعد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

ماضی کے مقبول ڈرامہ سیریل تنہائیاں میں زویا اور سنیا کا  کردار ادا کرنے والی شہناز شیخ اور مرینہ خان پی ٹی وی ہوم پر نشر کیے جانے والے ٹاک شو اسٹار اینڈ اسٹائل میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

اس پروگرام کے نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے تاہم دونوں اداکاراؤں کے مداح انہیں 35 سال بعد ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

منال خان کی شادی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع

ادھر اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر اداکارہ مرینہ خان اور شہناز شیخ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں اداکاراؤں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات یادگار ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں اداکاراؤں نے مقبولِ زمانہ ڈراموں ان کہی، تنہائیاں اور دھوپ کنارے میں بے مثال اداکاری کے ذریعے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا مقبول ڈرامہ سیریل تنہائیاں 1985 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس نے اس وقت کے تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ تنہائیاں میں دونوں اداکاراؤں نے بہنوں کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر