سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا
اداکار کی موت کی تحقیقات میں 5 مختلف تحقیقاتی ایجنسیاں شامل ہیں۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک سال گزر چکا ہے لیکن ان کی موت کی گتھی اب تک سلجھ نہیں سکی ہے۔
گزشتہ سال 14 جون کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ابتدا میں یہ کہا گیا تھا کہ اداکار نے خودکشی کی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا گیا۔ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکار نے خود کشی کی تھی یا یہ قتل تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے
انڈیا کی سپریم کورٹ نے سشانت سنگھ راجپوت کے کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی تھی لیکن تحقیقاتی ایجنسی نے اب تک اس کیس سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی، دوست سدھارتھ پٹھانی، ان کے باورچی نیرج اور دیپش ساونت کے بیانات بھی قلمند کیے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق سی بی آئی کا کہنا تھا کہ وہ ہر پہلو پر غور کررہی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے اور ضبط شدہ الیکٹرانک آلات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔
انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار جیسوال سی بی آئی کے ڈائریکٹر بن گئے ہیں جس کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تحقیقات سے متعلق مزید فیصلہ اب ان کے اختیار میں ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات میں پانچ مختلف ایجنسیاں شامل ہیں لیکن تاحال یہ معمہ حل نہیں ہو سکا ہے کہ اداکار نے خودکشی کی یا یہ ایک قتل تھا۔ جبکہ سشانت سنگھ راجپوت کے مداح اس معاملے میں سی بی آئی کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔
سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کے مداح اور انڈین شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات اداکار کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Thinking of you. ❤️🙏🏽 #SushantSinghRajput pic.twitter.com/6ikNSLSMNE
— PRIYANKA (@priyankachopra) June 14, 2021
Shine on… ⭐️#SushantSinghRajput pic.twitter.com/YJZQqQz22N
— Palak Muchhal (@palakmuchhal3) June 14, 2021
"The little things you do matters the most to me” – SSR ✨
And we we lost a gem that day.
You’ll forever remain in our hearts #SushantSinghRajput ❤️SUSHANT JUSTICE MATTERS pic.twitter.com/Z5z4Kqqysl
— TEAM ALY GONI🦁 (@TeamAlyGoni) June 14, 2021









