جے ڈاٹ کا پرفیوم لانچ کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب

جے ڈاٹ نے پرفیوم لانچ کرنے کے لیے ترک اداکار سینگز کوسکن اور نورتن سونمیز کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان کے مشہور فیشن برانڈ جے ڈاٹ نے پرفیوم لانچ کرنے کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب کیا ہے۔

آج کل فیشن برانڈز خریداروں کو اپنی طرف راغب کرنے اور بہترین مارکیٹنگ کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔ جے ڈاٹ نے بھی اپنی مارکیٹنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے فریگننس آف وار کے آغاز کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by J. Junaid Jamshed (@j.junaidjamshed)

یہ بھی پڑھیے

شوبز انڈسٹری میں پرفیوم لانچنگ کا موسم

جے ڈاٹ نے سوشل میڈیا پر ترکی کے مشہور اداکار سینگز کوسکن اور نورتن سونمیز کے پوسٹر شیئر کیے ہیں جنہوں نے مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل میں اداکاری کی ہے۔

جے ڈاٹ نے اعلان کیا ہے کہ لانچنگ سے قبل پرفیوم کی بکنگ کروانے پر عوام کو ترک اداکاروں سے ملنے کا موقع بھی ملے گا لیکن یہ موقع صرف چند خوش قسمت لوگوں کو ہی مل سکے گا۔

اداکار نورتن سونمیز کو بطور ڈفنڈر جبکہ سینگز کوسکن کو بطور واریئر متعارف کروایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by J. Junaid Jamshed (@j.junaidjamshed)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by J. Junaid Jamshed (@j.junaidjamshed)

اس سے قبل بھی جے ڈاٹ نے کئی مشہور ستاروں کے نام سے پرفیوم لانچ کیے ہیں جن میں لیجنڈری اسکواش چیمپئن جہانگیر خان، کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ، اداکار فہد مصطفیٰ اور کرکٹر شاہد آفریدی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر