اوبر کے ڈرائیور کے ساتھ ہونے والی گفتگو گانے میں تبدیل
آمنہ ریاض نے ڈرائیور کے ساتھ بات چیت کو گانے میں بیان کیا تو ماہرہ خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

پاکستانی فنکار آمنہ ریاض نے مشہور ٹیکسی سروس اوبر کے ڈرائیور کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو ایک اداس گانے میں تبدیل کردیا ہے۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے کو پسند کیا ہے۔
آمنہ ریاض نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اوبر میں سواری کی بکنگ کے دوران اوبر کے ڈرائیور کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو گانے میں گا کر بتایا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ کے ٹیزر منظر عام پر
انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو سراہا جارہا ہے جبکہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس گانے کی تعریف کی ہے۔

آمنہ ریاض کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ گانا ان سب گانوں سے بہتر ہے جو میں آج کل سن رہی ہوں۔ کچھ صارفین نے گانے کی ایک لائن ’کہاں جانا ہے‘ کو کافی پسند کیا ہے۔ انسٹاگرام صارفین نے آمنہ ریاض سے درخواست کی ہے کہ وہ اس طرح کے مزید گانے بنا کر شیئر کریں۔
انسٹاگرام پر اب تک اس ویڈیو کو 43 ہزار 246 صارفین دیکھ چکے ہیں۔ آمنہ ریاض کے گانے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اور اس سے قبل وہ کئی گانے گا چکی ہیں۔









