موسیٰ اور فرہاد ماموں بننے والے ہیں
ڈرامہ سیریل ’رقص بسمل’ کی زہرا اور ’خدا اور محبت‘ کی ماہی ماں بننے والی ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ سیریل ’رقص بسمل‘ اور ’خدا اور محبت‘ سیزن 3 کے کردار موسیٰ اور فرہاد ماموں بننے جارہے ہیں۔
پاکستان کے مشہور ڈرامے رقص بسمل اور خدا اور محبت سیزن 3 اس وقت عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ رقص بسمل کے کردار موسیٰ اور زہرا کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ جبکہ خدا اور محبت سیزن 3 میں فرہاد اور ماہی کے کردار کو بھی مداحوں نے سراہا ہے۔
ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں مرکزی کردارعمران اشرف، محمود اسلم اور سارہ خان نبھارہے ہیں۔ جبکہ خدا اور محبت میں اداکار فیروز خان فرہاد اور اداکارہ اقرا عزیز ماہی کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ کے ٹیزر منظر عام پر
رواں برس اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر اداکار یاسر نواز نے بھی سوشل میڈیا پر جلد ہی والدین بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔
View this post on Instagram
سارہ خان کے ماں بننے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے موسیٰ اور فرہاد کو ماموں بننے کی مبارکباد دی ہے۔
View this post on Instagram