صنم سعید اور محب مرزا کی شادی ہوگئی؟
اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں نے شادی کرلی ہے۔
اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا دونوں ہی طلاق یافتہ ہیں۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دونوں ڈرامہ سیریل ’فراق‘ اور ’دیدن‘ میں ساتھ نظر آئے تھے جبکہ دونوں فلم ’بچانا‘ اور ’عشرت میڈ اِن چائنا‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب گلیکسی لولی وڈ نامی یوٹیوب چینل کے ایک شو کے میزبانوں سے ان کی شادی سے متعلق ایک سوال کیا گیا تھا۔
میزبان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
موسیٰ اور فرہاد ماموں بننے والے ہیں
شو میں دونوں کی شادی سے متعلق بات کے بعد سے انسٹاگرام پر مداحوں نے تبصرے کیے اور کہا کہ اگر دونوں نے شادی کرلی ہے تو وہ اس بات کی تصدیق کردیں۔
اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔ ان کی شادی زیادہ عرصے چل نہیں سکی تھی اور ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے 2018 میں ایک شو کے دوران اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔
جبکہ اداکار محب مرزا نے 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی۔ ان کے ہاں 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے چند ماہ بعد اداکار کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں کاروباری شخص سے شادی کرلی تھی۔