اکشے کمار وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں

اکشے کمار کا کہنا ہے کہ کوئی آدمی ایسا نہیں ہوتا جو ہوس پرست نہ ہو۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھی حمایت میں نظر آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او کے میزبان جوناتھن سوان نے ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ریپ سے متعلق ان کے گزشتہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ خواتین کا لباس مردوں کو ریپ پر اکساتا ہے؟

جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کم کپڑے پہنیں گی تو اس کا اثر مردوں پر تو ہوگا، اگر وہ روبوٹ نہ ہوئے تو۔‘ 

یہ بھی پڑھیے

فواد خان ہالی ووڈ کے سپرہیرو؟

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں پاکستان میں ہونے والے ریپ کیسز کی وجوہات بیان کیں وہیں کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ایسے حساس موضوعات پر اپنی وضاحت دینے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

تاہم اداکار اکشے کمار وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی حمایت میں نظر آئے ہیں۔ اداکار کے ماضی کے بیانات میں سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔ 2014 میں ایک فلم کی پروموشن کے دوران اداکار سے ایک سوال کیا گیا تھا جس کے جواب میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ کوئی آدمی ایسا نہیں ہوتا جو ہوس پرست نہ ہو۔

اکشے کمار کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ مرد عورت کے ساتھ کس طرح برتاؤ کرتا ہے۔ جو لوگ اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ مرد ہوس پرست نہیں ہوتے، وہ اپنے جذبات کو چھپا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر