شبانہ اعظمی کو آن لائن الکوحل کی خریداری مہنگی پڑگئی

اداکارہ نے آن لائن الکوحل کا آرڈر دیا تھا لیکن انہیں دھوکہ ملا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کو جعلسازوں نے الکوحل کمپنی کے نام پر دھوکہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبانہ اعظمی نے لکھا کہ میں نے لِوِنگ لِکوئڈزکمپنی کو الکوحل کا آن لائن آرڈر دیا تھا لیکن اب تک مجھے الکوحل نہیں ملی ہے۔ اب تو کمپنی نے میری کالز بھی اٹھانا بند کردی ہیں۔

شبانہ اعظمی نے جس اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرائے تھے ٹوئٹر پر اس کا نمبر، پیسے جمع کرانے کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات بھی شئیر کیں ہیں۔ تاہم انہوں نے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے جمع کرائے اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اکشے کمار وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں

اداکارہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ یہ کاروبار چلانے والے لوگوں کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ دھوکہ دینے والوں کا تعلق لِوِنگ لِکوئڈز سے نہیں تھا۔ اداکارہ نے ممبئی پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں اکشے کھنہ، نرگس فخری اور کرن سنگھ گروور سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات آن لائن دھوکے کا شکار ہوچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر