ماہرہ خان کے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل

اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2011 میں فلم ’بول‘ سے کیا تھا۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے 10 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اداکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ ماہر خان نے 2006 میں ویڈیو جاکی (وی جے) کی حثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2011 میں فلم ’بول‘ سے کیا تھا اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ کے ٹیزر منظر عام پر

ماہرہ خان نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ہمسفر، شہرِ ذات اور صدقے تمہارے شامل ہیں۔ اداکارہ نے کئی مشہور فلموں میں بھی مداحوں کے دل جیتے ہیں جن میں بن روئے، منٹو اور ہو من جہاں جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اداکارہ انڈیا میں بننے والی فلم ’رئیس‘ میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ہمراہ نظر آئی تھیں اور اس فلم کو دونوں ممالک کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

انہوں نے کارل لیگر فیلڈ اور لوریئل پیرس کے مشترکہ پیرس فیشن ویک میں ماڈلنگ کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ اداکارہ کو متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں جن میں لکس اسٹائل ایوارڈز، ہم ایوارڈز، نگار ایوارڈز 2017 اور انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز شامل ہیں۔

2017 میں ہی ماہرہ خان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جن پر مداحوں نے تنقید کی تھی۔

اداکارہ ماہرہ خان کے فلم انڈسٹری میں ایک دہائی مکمل کرنے پر مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر