دانش تیمور کرسٹیانو رونالڈو کے مداح
کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 30 کروڑ پیروکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان دانش تیمور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مداح نکلے۔ رونالڈو کے انسٹاگرام پر 30 کروڑ فالوورز ہونے کی خوشی میں اسٹار فٹبالر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دانش تیمور کا کمنٹ بھی موجود تھا۔
اداکار دانش تیمور نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کے کھیل کا سفر دکھایا گیا ہے۔ خصوصی طور پر بنائی جانے والی اس ویڈیو میں دانش تیمور اپنا کمنٹ دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔
View this post on Instagram
دانش تیمور نے لکھا کہ وہ شروعات سے ہی کرسٹیانو رونالڈو کے مداح رہے ہیں ۔ آج صبح انہوں نے دیکھا کہ اسٹار فٹبالر کے انسٹاگرام پر 30 کروڑ پیروکار ہوگئے ہیں۔ اداکار کے مطابق جب انہوں نے ویڈیو میں اپنا نام بھی دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور انہیں یقین نہ آیا۔ دانش تیمور نے کہا کہ ویڈیو میں ان کا نام سامنے آنا اعزاز کی بات ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
اکشے کمار وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں
کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل فٹبال میں 109 گولز کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 109 گولز کا ریکارڈ صرف ایرانی فٹ بالر علی داعی کے پاس تھا۔
رونالڈو پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یورو کپ کے 5 ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے۔ یاد رہے کہ صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے پاس موجود ہے۔









