ماہرہ خان فلم قائد اعظم زندہ باد میں کون سا کردار ادا کریں گی؟
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم قائد اعظم زندہ باد کے ٹیزر ریلیز کا اعلان کر دیا ہے
مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کے ٹیزر ریلیز کا اعلان کردیا۔ فلم قائداعظم زندہ باد کا ٹیزر سنیچر کو ریلیز کیا جائے گا۔
ماہرہ خان اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی ایسی اداکارہ ہیں جن کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر فالو بھی کرتے ہیں۔
اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم قائداعظم زندہ باد کی شوٹنگ کے پس پردہ مناظر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیے جس کے ساتھ لکھا کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک خواتین شانہ بشانہ نہ ہو جائیں۔
فلم میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں فہد مصطفیٰ کا کردار ایک پولیس افسر کا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز آگست 2019ء میں کیا گیا تھا جو رواں سال مکمل ہو چکی ہے لیکن کرونا کی حالیہ صورتحال کی بناء پر فلم ساز نبیل قریشی نے ریلیز کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا۔ ماہرہ خان نے مداحوں کو آج ٹیزر ریلیز ہونے کی خوش خبری دی ہے۔